Uncategorized
مستحب روزے
٭سوال ۸:مستحب روزے کون کون سے ہیں؟
پورا سال روزے رکھنا مستحب ہے ، البتہ ان دنوں کے علاوہ جن میں روزہ رکھنا حرام یا مکروہ ہے ۔ لیکن بعض دنوں کے لئے زیادہ تاکید کی گئی ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔
۱) ہرماہ کی پہلی اورآخری جمعرات
۲) ہرماہ کی تیرہ،چودہ اورپندرہ تاریخ
۳) ہرماہ کی دس تاریخ کے بعد بدھ کے دن کا روزہ
۴) پورے رجب اورشعبان یا ان دوماہ کے بعض دنوں کا روزہ
۵) عیدنوروز کے دن کا روزہ
۶) ذی القعدہ کی پچیس اوراُنتیس کے دن کا روزہ
۷) ذی الحجہ کی پہلی سے لے کر نوتک کے روزے
۸) عیدسعید غدیر(اٹھارہ ذی الحجہ) کا روزہ
۹) یکم اورتین محرم کا روزہ
۱۰) میلاد مسعود پیغمبراکرم ؐ (سترہ ربیع الاول )کے دن کا روزہ
۱۱) بعثت رسول اکرم ؐ کے دن( ۲۷رجب المرجب) کا روزہ(۱)
(حوالہ)
(۱)۔توضیح المسائل مراجع، م۱۷۴۸