fb-ahadithفیس بک

غصہ کے نقصانات

غصہ کے نقصانات
غضب سے ایمان یوں ہی برباد ہو جاتا ہے جیسے سرکہ سے شہد۔[1] ٭ کفر کے چار ارکان ہیں رغبت، خوف، غصہ اور غضب۔ اور غضب ہر برائی کی کنجی ہے۔[2] ٭ غضب سے صاحبان حکمت کا دل بھی تباہ ہو جاتاہے۔[3] ٭ جو اپنے غضب پر قابو نہ رکھ سکے وہ اپنی عقل پر بھی قابو نہ رکھے گا۔[4] ٭ ابلیس کا قول ہے کہ غضب میرا جال اور میرا پھندا ہے۔ میں اس کے ذریعہ بہترین افراد کو جنت کی راہ سے شکار کرتا ہوں۔[5] [1] اصول کافی ۲، ص ۳۰۲
[2] اصول کافی ۲، ص ۳۰۳
[3] اصول کافی ۲، ص ۳۰۵
[4] اصول کافی ۲، ص ۳۰۵
[5] مستدرک ۲، ص۳۲۶

Related Articles

Back to top button