مقالات

شب قدر کے پوشیدہ ہونے کا کیا راز ہے ؟

1_20110817091940437_01

شب قدر کے مذکورہ گیا رہ راتوں میں پو شیدہ ہو نے کی یقینا کو ئی حکمت اور مصلحت ہے اور شاید اس کے پو شیدہ ہونے کا سبب یہ ہو کہ لوگ اس مہینے کی تمام راتوں یا کم از کم ان تین راتوں میں زیادہ عبادت کریں اور اپنے آپ کی اصلاح کریں اور اپنی روح و جان کو دنیوی پلیدگیوںسے پاک کریں تا کہ ان راتوں میں زیادہ مستفیض ہو سکیں اور زیادہ مشق و تمرین کے ذریعہ اس کے وجود میں ملکہ فاضلہ اور فضائل و اخلاق محکم تر اور پائد ار تر ہو جائیں ( ۱)
جیسا کہ اشارہ چکا ہے کہ بہت سے افراد معتقد ہیں کہ شب قدر اس لئے مخفی ہے تا کہ لوگ ماہ رمضان کی تمام راتوں کو اہمیت دیں .اسی طرح جس طرح خداوندنے اپنی خوشنودی کو مختلف طاعات و عبادات میں پوشید ہ کر رکھا ہے تا کہ لوگ تمام عبادتیں انجام دیں ،اسی طرح اپنے غیظ و غضب کو گنا ہوں میں مخفی کر رکھا ہے تا کہ لوگ تمام گناہوںسے اجتناب کر یں، اپنے دوستوں کو لو گوں میں چھپا ئے رکھا ہے تا کہ سب کا احترام
کریں،اجابت کو دعا میں چھپا ئے رکھا ہے تا کہ لوگ سب دعاؤں کی طرف رجوع کریں اسم اعظم کو اپنے اسماء میں چھپا رکھا ہے تا کہ سب کو محترم اور بزرگ سمجھیں، موت کو پوشیدہ رکھا ہے تاکہ سب ہر حال میں تیار رہیں (۲)
مولانا کہتے ہیں :
حق شب قدراست در شبھا نھان
تا کند جان ہر شبی را امتحان
نہ ہمہ شبھا بود قدر ای جوان
نہ ہمہ شبھا بود خالی از آن(۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات
۱۔مکتب عالی تربیت واخلاق، ص ٢٠٧
۲۔ دیا ر عاشقان در تفسیر جامع صحیفہ سجادیہ ، شیخ حسین انصاریان ،ج٧ ،ص ٤٣١
۳۔ مثنوی،مولانا رومی،ج ١،ص ٤١١

Related Articles

Back to top button