طلاق اورپردہ
٭سوال ۲۶۱:۔اگر شوہر اپنی بیوی کو مجبور کر ے کہ اسلامی حجاب و پردے کے بغیر نا محرم مہمانوں کے سامنے جائے ،اس صورت میںکیا عورت عدالت سے طلاق کا تقاضا کر سکتی ہے؟
امام خمینی ؒ: طلاق کا اختیار شوہر کے پاس ہے اور حاکم ِ شرع اُسے طلاق نہیں دے سکتا،لیکن عورت ان موارد میں شوہر کا حکم ماننے سے انکار کر سکتی ہے، اگر اس کا اپنے شوہر کے گھر میں رہنا مشقت کے ہمراہ ہو تو وہ اسکے گھر سے باہر جا کر کسی دوسری جگہ زندگی گزار سکتی ہے۔(۱)
آیات عظام خامنہ ای، فاضل ، مکارم ونوری: اگر اس فعل پر مجبور کرنے سے اپنی بیوی کو شدید روحانی عذاب و تکلیف دے تو عُسر و حرج ثابت ہے، حاکم ِ شرع اُسے طلاق دے سکتا ہے۔(۲)
آیت اللہ صافی: عورت حاکم ِ شرع کی طرف رجوع کر سکتی ہے تا کہ وہ مر د کو انسانی و اسلامی رویہ اختیارکرنے یا پھر طلاق دینے پر آگاہ و متنبہ کرے اور اگر شوہر اس کام سے پہلو تہی کرے تو حاکم ِ شرع عورت کے تقاضا پر اُسے طلاق دے سکتا ہے۔(۳)
(حوالہ جات)
(۱)امام، استفتاء ات،ج۳، احکام طلاق،س ۲۵
(۲) مکارم استفتاء ات ،ج۲، س ۱۱۴۶ دفتر فاضل ،نوری ،خامنہ
(۳) صافی ،جامع الاحکام، ج۲، س ۱۴۵۰