shadi k ahkamکتب اسلامی

ٹائی

٭سوال۳۸:۔ دولہا کے لیے ٹائی خریدنے و پہننے کا کیا حکم ہے؟
آیاتِ عظا م امام، خامنہ ای ، مکارم و نوری :اگر مغربی ثقافت کی ترویج و اشاعت کا باعث ہو تو جائز نہیں۔(۱)
آیاتِ عظام تبریزی ، سیستانی و فاضل : مسلمان کے لیے بہتر ہے کہ جو لباس غیر مسلمان کے ساتھ تشبیہہ کا باعث ہو اس سے اجتناب کرے۔(۲)
آیاتِ عظام بہجت و صافی:احتیاط کی بناپر استفادہ نہ کریں۔(۳)
آیۃ اللہ وحید:جو چیز غیر مسلمانوں کے ساتھ تشبیہہ کا باعث ہو وہ جائز نہیں ہے۔(۴)
وضاحت: اگر ٹائی پہننے سے کوئی مفسدہ جنم لیتا ہو تو پھر اس کا پہننا حرام ہو جاتا ہے۔

(حوالہ جات)
(۱)خامنہ ای ، اجوبۃ، س ۱۳۷۹، نوری ، استفتا ء ات ، ج ۱، س ۴۶۹و دفتر : امام و مکارم
(۲) فاضل ، جامع المسائل ،ج۱، س ۲۲۳۸، تبریزی ، استفتاء ات ،س ۲۲۲۵و۲۲۲۸و۲۲۲۹
(۳) صافی، جامع الاحکام ،ج ۲،س ۱۷۳۱، دفتر :بھجت
(۴)دفتر تمام مراجع

Related Articles

Back to top button