shadi k ahkamکتب اسلامی

باپ کی مخالفت

٭سوال ۶۹:۔ اگر لڑکی و لڑکا ہم کفو ہوں، لیکن لڑکی کا باپ اس شادی کا مخالف ہو ،کیا پھر بھی اسکی رضامندی ضروری ہے؟(یہ بات پیش ِ نظر رہے کہ لڑکی بالغ اور رشیدہ ہے اور شادی اسکی ضرورت ہے)؟
تمام مراجع: (سوائے بہجت ، خامنہ ای، صافی و تبریزی): اگر لڑکا شرعاً اور عرفاً لڑکی کا کفو اور ہم شان ہو تو باپ کی اجازت لازم نہیں ہے۔(۱)
آیاتِ عظام بہجت و تبریزی: اگر لڑکا شرعاً وعرفاً لڑکی کا ہم کفو ہو اور یہ شادی اسکی مصلحت میں ہو تو باپ کی اجازت ضروری نہیں ہے۔(۳)
آیاتِ عظام خامنہ ای و صافی: اگر لڑکا شرعاً و عرفاً لڑکی کا کفو و ہم شان ہو اور کوئی دوسرا کفو موجود نہ ہو تو باپ کی اجازت ضروری نہیں ہے۔(۳)

(حوالہ جات)
(۱) نوری ، توضیح المسائل ،م ۲۳۷۳،صافی ، ہدایۃ العباد، ج۲،اولیاء العقد، م۲، امام ، فاضل و مکارم تعلیقات علی العروۃ ، اولیاء العقد ، م ۱، سیستانی ، توضیح المسائل مراجع، م۲۳۷۷، دفتر : وحید
(۲) بہجت ، توضیح المسائل مراجع، م ۲۳۷۷، تبریزی ، استفتاء ات س۱۴۵۶و صراط النجاۃ ،ج۲، س ۱۱۳۰
(۳) خامنہ ای ، استفتاء ، س ۵۴، صافی ، ہدایۃ العباد، ج۲، اولیاء العقد، م ۲،جامع الاحکام ، ج۲، س ۱۲۶۰

Related Articles

Back to top button