shadi k ahkamکتب اسلامی
تشریفاتی مہر(سرکاری اندراج میں)
٭سوال ۹۹:۔بعض لوگ کچھ رسوم وروایات کی بنا پر مراجع و علماء کرام کے حضور میں عقدِ ازدواج کو معیّن مہر(۱۴ سکہ بہار آزادی) کے ساتھ جاری کرتے ہیں اور پھر تشریفات اور قانونی و سرکاری اندراج کے وقت مہر کی مقدار کو تبدیل کر دیتے ہیں؟ اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
تمام مراجع: اصل مہر وہی ہے کہ جس پر عقد واقع ہوا ہے اور اگر عقد کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ مصالحت کر لیں تو اشکال نہیں ہے۔(۱)
(حوالہ)
(۱) دفتر تمام مراجع