shadi k ahkamکتب اسلامی

طلاق کی عدت

٭سوال ۲۳۷:۔ طلاق کی عدت کتنی ہے؟
تمام مراجع: اگر ماہانہ عادت دیکھتی ہے تو پاکی کی حالت میں جب اسے طلاق دے دی گئی تو اسکے بعداس قدر صبر کرے کہ دوبار حیض دیکھے اور پاک ہو جا ئے، جب اس نے تیسرا حیض دیکھا تو اسکی عدت پوری ہو گئی، اگر عادت نہیں دیکھتی ہے ، لیکن وہ ان عورتوں کی ہم عمر ہے جو عادت دیکھتی ہیں، تو وہ طلاق کے بعد تین ماہ کی عدت پوری کرے۔(۱)
وضاحت ۱: طلاق کی عدت اس صورت میں ہے کہ اسکے دو حیض کے درمیان فاصلہ تین ماہ سے کمتر ہو۔
وضاحت۲: آیت اللہ مکارم عادت دیکھنے والی عورتوں کے بارے میں احتیاط واجب قرار دیتے ہیں۔

(حوالہ)
(۱)توضیح المسائل مراجع،م۲۵۱۱و ۲۵۱۲ووحید، توضیح المسائل ،م۲۵۷۵و ۲۵۷۶

Related Articles

Back to top button