سلب ِ توفیق
سوال ۳۹:۔ کبھی ہم سلبِ توفیق میں مبتلا ہوتے ہیں تو ہم کیونکہ کئی سو گناہوں میں مبتلا ہیں، کس طرح سلب توفیق کے سبب کو تلاش کریں؟
چند چیزیں چند چیزوں میں مخفی ہیں، شب قدر چند راتوں میں مخفی ہے، انسان کو چاہیے کہ ان تمام کی پاسداری کرے تاکہ واقعی شب قدر کو درک کر سکے، اطاعت قبول کئی اطاعتوں میں چھپی ہوتی ہے ۔
معلوم نہیں کہ خداوندِمتعال کون سی اطاعت کو قبول کرتا ہے، پس انسان کو کوئی اطاعت ترک نہیں کرنی چاہیے، عقاب گناہوں کے درمیان مخفی ہے، معلوم نہیں خدا انسان کو کس گناہ کی وجہ سے عقاب میں مبتلا کرتا ہے، بہت سے موارد میں خدا معاف کرتا ہے،
سورہ مائدہ میں ہم پڑھتے ہیں:
وَیَعْفُو عَن کَثِیْرٍ۔(۱)دعا : یٰا مَنْ یَقْبَلُالْیَسیٖرُوَیَعْفُو عَن کَثِیْرٍ۔(۲) اسی آیت سے حاصل کی گئی ہے، وہ گناہ جو اللہ تعالیٰ معاف نہیں کرتا، مخفی ہیں، معلوم نہیں کہ کون سے گناہ کو معاف نہیں کرتا، پس انسان کو چاہیے کہ ہر گناہ سے دوری اختیار کرے، ولیِّ خدا اولیاء میں مخفی ہے، معلوم نہیں کہ کون اولیاء خدا میں جگہ رکھتا ہے، پس ہمیں کوئی حق نہیں کہ کسی کی تحقیر کریں۔
(حوالہ جات)
(۱)سورہ مائدہ آیت ۱۵
(۲) وسائل الشیعہ،ج۲،ص ۴۶۲ح۳۹