حکایات و روایاتکتب اسلامی
سب کچھ نہ دے ڈالو
ولید بن صبیح کہتا ہے کہ ایک دن میں امام جعفر صادقؑ کی خدمت میں حاضر تھا کہ ایک سائل آیا،امام ؑنے اسے خیرات دی،پھر دوسرا سائل آیا،آپؑ نے اسےبھی کچھ عطافرمایا،پھر تیسرا سائل آیا تو آپؑ نے فرمایا:معاف کرو خداتمہیں وسعت دے۔
اس کے بعد امامؑ نے مجھ سے فرمایا:اگر کسی کے پاس تیس چالیس ہزار درہم ہوں اور وہ خدا کے نام پر ساری دولت لٹا دے اور اپنے پاس کچھ نہ رکھے تو وہ ان تین افراد میں شامل ہوگا جن کی دعا قبول نہیں ہوتی۔
راوی کہتا ہے میں نے کہا:فرزند رسولؐ!وہ کون لوگ ہیں جن کی دعا قبول نہیں ہوتی ؟
امامؑ نے فرمایا:ان میں سے ایک تو وہ ہے جو سارا مال راہ خدا میں صدقہ کر دے اور خالی ہاتھ ہونے کے بعد کہے کہ خدایا!مجھے رزق دے ،تو خدا کہتا ہے:کیا میں نے تجھے رزق نہیں دیا تھا؟۔