محرم ہونے کے طریقے
٭سوال۷:کلی طور پر لڑکی اور لڑکا کتنے طریقوں سے ایک دوسرے کے محرم ہو سکتے ہیں؟
عورت اور مرد تین طریقوں سے ایک دوسرے کے محرم ہو جاتے ہیں۔
پہلانسبت (رشتہ داری)،دوسرارضاع (دودھ پینے سے)اورتیسرا شادی سے
تیسرا طریقہ(شادی)فقہ میں اسکے دوراستے ہیں، دائمی (ہمیشہ کیلئے ) اور مؤقت(عارضی)عقدِ دائمی یہ ہے کہ جس میں شادی کی مدت معیّن نہ ہو اور عقدِ مؤقت یہ ہے کہ جس میںشادی کی مدت معیّن ہو، مثال کے طور پر عورت کے ساتھ ایک گھنٹے ، ایک دن، ایک مہینے،ایک سال اور زیادہ کے لیے عقد کرے،(۱) عورت کے اس طرح کے عقد کو متعہ و صیغہ کہتے ہیں۔
(حوالہ)
(۱) البتہ مراجع عظام (آیاتِ عظام و حید،تبریزی و مکارم) معتقدہیں کہ اگر عقد موقت کی مدت عورت اور مرد کی طبیعی عمر یا اُن دونوں میں سے کسی ایک کی طبیعی عمر سے زیادہ ہو تو،احتیاط واجب یہ ہے کہ عقدِ دائم کے احکام اس پر جاری ہوں اور آیت اللہ بہجت نے فتویٰ کی صورت میں فرمایا ہے اور آیت اللہ سیستانی فرماتے ہیں کہ یہ عقدِ مؤقت باطل ہے اور عقدِ دائم میں تبدیل نہیں ہو گا۔(سیستانی وحید، تبریزی ، منہاج الصالحین فی عقد المتعہ و مکارم