shadi k ahkamکتب اسلامی
موسیقی کی محافل
٭سوال ۱۱۲:۔اگر ہم کسی محفل میں مطرب اور لہوی موسیقی سننے پر مجبور ہوں کہ اُسے تحمل کریں، کیا پھر بھی ہم گناہ کے مرتکب ہو ئے ہیں؟
تما م مراجع: اگر مؤ ثر ہونے کا احتمال ہو تو دیگر شرائط کی موجودگی میں نہی از منکر کرنا چاہیے، اگر وہ قبول نہ کریں ،چنانچہ آپکی شرکت اور وہاں ٹھہرے رہنا حرام موسیقی کے سنے جانے کا باعث اور گناہ کی تائید شمار ہو تو اس محفل سے نکل جائیں، مگر یہ کہ فتنہ و فساد کا باعث بنے، اس صورت میں اس مقام و محفل میں ضرورت کے مطابق ٹھہرنے میں کوئی اشکال نہیں ہے، البتہ امکان کی صورت میں حرام موسیقی سننے سے اجتناب کیا جا ئے اور اگر اسکی آواز خود بخود آپ کے کانوں تک پہنچے تو اشکال نہیں ہے۔ (۱)
(حوالہ)
(۱) دفترتمام مراجع