Nasihatenکتب اسلامی

(حصہ سوم) اخلاق

مقامِ ا طمینان
سوال ۱۵ : ۔ مقام اطمینان کیا ہے کیا اطمینان اور ایمان میں فرق ہے ؟
ایمان مختلف درجات رکھتا ہے جن میں سے ممکن ہے بعض تزلزل کے ہمراہ ہوں، لیکن ایمان کا بلند ترین درجہ اطمینان ہے اور اس عالی ترین درجہ تک پہنچنے کا راستہ گناہ نہ کرنا ہے، اگر ہم گناہ کے ذریعے اپنے آپ کو زہر آلود نہ کریں اور راہِ خدا پر چلیں تو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی اگر کوئی نقصان بھی اٹھایا تو وہ ہمارے امتحان و مضبوطی کے لیے ہے، گندم جب تک گودام میں ہوتی ہے کم قیمت ہوتی ہے، جب چکی کے پتھر کے نیچے آتی ہے اور دبائو برداشت کرتی ہے تو اس کی قیمت زیادہ ہو جاتی ہے، جب تنور میں جاتی ہے اور روٹی میں تبدیل ہوتی ہے تو اس کی قیمت پہلے سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے اور کھانے کے لیے تیار ہو جاتی ہے، یہی دبائو برداشت کرنا گندم کے کمال کا باعث ہے، خداوندِمتعال قرآنِ کریم میں فرماتا ہے :
وَلَنَبْلُوَنَّکُمْ بِشَیْْء ٍ مِّنَ الْخَوفْ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الأَمَوَالِ وَالأنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِیْنَ (ا)
اور ہم تمہیں کچھ خوف اور بھوک سے اور مال اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے ضرور آزمائیں گے اور (اے رسول) ایسے صبر کرنے والوں کو بشارت دو۔
اسی بناء پر یہ اطمینان ایمان کا عالی ترین درجہ ہے ۔

(حوالہ)
(۱)سورہ بقرہ آیت ۱۵۵

Related Articles

Back to top button