fb-ahadithفیس بک

حضرت امام حسین ؑکی زیارت کا ثواب

24

حضرت امام حسین ؑکی زیارت کا ثواب
’’راوی کہتا ہے میں حضرت امام جعفر صادقؑکے ساتھ تھا ہمارے نزدیک سے چند
خچر سوار گزرے حضرت نے پوچھا یہ لوگ کہاں جارہے ہیں؟ میں نے عرض کی شہداء کی قبور پر فرمایا!یہ شہید اور غریب (حضرت امام حسینؑ) کی قبر کی زیارت کو کیوں نہیں جاتے ؟ اہل عراق کے ایک شخص نے پوچھا کیا ان کی زیارت واجب ہے؟ فرمایا ان کی زیارت
حج، عمرہ یہاں تک کہ بیس حجوں اور بیس عمروں سے بہتر ہے پھر فرمایا سب کے سب مقبول و مبرور حج اور عمرے ہوں تب زیارت کے برابر ہیں۔ راوی کہتا ہے خدا کی قسم ہمارے اٹھنے سے پہلے ایک شخص آکر حضرت سے کہنے لگا میں نے انیس حج کیئے ہیں آپ الله سے دعا کریں تا کہ بیس پورے ہو جائیں فرما یا کیا تم نے حضرت امام حسین ﷺکی قبر کی زیارت کی ہے ؟ کہنے لگا نہیں فرمایا انکی زیارت بیس حجوں سے بہتر ہے۔
(ثواب الاعمال،شیخ صدوق )

Related Articles

Back to top button