ahkam - e- rozaکتب اسلامی

بیمار کے روزے کی قضا

٭سوال ۱۲۳: جس شخص نے ماہ رمضان کے روزوں کی قضا میں سستی کی ہو اوراب بیماری کی وجہ سے ان کی قضا کی طاقت نہیں رکھتا، اس کا حکم کیا ہے؟
تمام مراجع : (آقای سیستانی کے علاوہ) اگر روزوں کی قضا بجالانے میں سستی کی ہے اوراب آئندہ ماہ رمضان تک ان کی قضا بجالانے کی طاقت نہیں رکھتا توضروری ہے کہ ہر روز ایک مدطعام فقیر کو دے اور جس وقت طاقت آجائے ان روزوں کی قضا بھی بجالائے ۔(۱)
سیستانی: اگرروزوں کی قضا بجالانے میں سستی کی ہے اوراب طاقت نہیں رکھتا کہ آئندہ ماہ رمضان تک ان کی قضا بجالائے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ ہر روز ایک مدطعام فقیر کو دے اور جس وقت طاقت پیدا کر لے ان روزوں کی قضا بھی بجالائے ۔(۲)

(حوالہ)
(۱)۔توضیح المسائل مراجع، م۱۷۰۶،وحید ،توضیح المسائل ، م۱۷۱۴،بھجت، وسیلۃ النجاۃ ، ج۱،م۱۱۷۳،دفتر خامنہ ای
(۲)توضیح المسائل مراجع، م۱۷۰۶

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button