shadi k ahkamکتب اسلامی

دف و ڈھول

٭سوال ۱۱۴:۔شادی میں دف اور ڈھول وغیرہ سے استفادہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
آیات ِ عظام امام ،خامنہ ای و فاضل :مطرب اور لہوی موسیقی بجانے کے لیے آلات ، موسیقی سے استفادہ کرنا(جو گناہ اور عیاشی کی محافل کے ساتھ مر بوط ہے)جائز نہیں ہے اور اس میں کوئی فرق نہیں کہ وہ شادی کی محافل ہوں یاکوئی دوسری محافل۔(۱)
آیاتِ عظام بہجت وصافی: اس سے استفادہ کرنا جائز نہیں ہے اور شادی کی محافل اور دوسری محافل میں کوئی فرق نہیں ہے۔(۲)
آیاتِ عظام تبریزی، مکارم، نوری، سیستانی، وحید: لہوی موسیقی بجانے کے لیے آلات ِ موسیقی سے استفادہ کرنا(جو گناہ اور عیاشی کی محافل کے ساتھ مربوط ہے) جائز نہیں ہے اور اس میں کوئی فرق نہیں کہ وہ شادی کی محافل ہو ںیا کوئی دوسری محافل ہو۔(۳)

(حوالہ جات)
(۱) خامنہ ای ، اجوبۃ ،س ۱۱۳۴،امام استفتاء ات ،مکاسب محرمہ ،س۲۵،دفتر، فاضل
(۲) صافی ، جامع الاحکام ، ج۱،س ۱۰۰۶،دفتر:بہجت
(۳) تبریزی ،استفتاء ات ،س۱۰۵۴،سیستانی sistani.org،موسیقی ش ۲، منہاج الصالحین ،ج۲، م۲۰،نوری ،استفتاء ات ج۲،۵۷۱،مکارم،استفتاء ات ،ج۱، س ۵۲۵، دفتر:وحید

Related Articles

Back to top button