مقالات

قرآن کی بہار

maxresdefault

قرآن کی بہار
قال ابوجعفر(ع) :
لكلّ شىء ربيع و ربيع القرآن شهر رمضان۔
امام باقر علیہ السلام نے فرمایا:
ہر چیز کے لیے ایک بہار ہوا کرتی ہے اور قرآن کی بہار ماہ رمضان ہے۔

رمضان میں ایک آیت کی تلاوت کا ثواب
عن ابى الحسن على بن موسى الرضا(ع] من قرأ فى شهر رمضان آية من كتاب الله كان كمن. ختم القرآن فى غيره من الشهور ۔
امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:
جو شخص ماہ رمضان میں قرآن کریم کی ایک آیت تلاوت کرے گا اس شخص کی طرح ہے جس نے دوسرے مہینوں میں پورے قرآن کی تلاوت کی ہو۔

ماہ مبارک میں بہشت کے دروازے کھلے ہیں
قال رسول الله (ص) :
إِنَّ ابواب السماء تفتح فى اول ليلة من شهر رمضان ولاتغلق الى آخر ليلة منه
رسول خدا [ص] نے فرمایا: آسمان کے دروازے رمضان کی پہلی رات کو کھل جاتے ہیں اور آخری رات تک بند نہیں ہوتے۔

ماہ رمضان میں دوزخ کے دروازے بند ہیں
قال رسول الله (ص) :
اذا استهلَّ رمضان غلقت أبوابُ النار ۔
رسول خدا ؐنے فرمایا:
جب رمضان کا چاند نظر آتا ہے دوزخ کے دروازے بند ہو جاتے ہیں۔

(حوالہ جات)
(۱) كافى , ج 2 , ص 630 , ح 10.
(۲) بحار الانوار , ج 96, ص 341, ح 5.
(۳) بحار الانوار , ج 96, ص 344, ح 8.
(۴)بحار الانوار , ج 96, ص 348, ح 14.

Related Articles

Back to top button