ahkam - e- rozaکتب اسلامی
روزہ کا کفارہ
٭سوال ۱۳۹:کیاجان بوجھ کر روزہ توڑنے کے کفارہ میں اور مریض کے کفارہ میں کوئی فرق ہے؟
تمام مراجع: ہاں دو مورد میں باہم فرق ہے۔۱ ۔مقدار میں ،۲۔مصرف و خرچ میں ،روزہ عمداً توڑنے کے کفارہ میں ہرروز ساٹھ فقیروں کو کھانا کھلائے (یا ہر ایک کو ایک مد طعام دے)یا دو ماہ روزہ رکھے ۔ لیکن کفارہ مریض میں اگر بیماری آئندہ ماہ رمضان تک جاری رہے تو ہر روز ایک مد طعام فقیر کو دے۔ عمداًروزہ توڑنے کے کفارہ میں اگر ساٹھ فقرا ء تک رسائی ہے تو ہر ایک کو ایک مد طعام سے زیادہ نہیں دے سکتا۔ لیکن کفارہ مریض میں یہ بات ضروری نہیں ہے۔(ا)
(حوالہ)
(۱) توضیح المسائل مراجع،م ۱۶۶۰،۱۷۰۳،۱۶۸۶،۱۷۰۸