ahkam - e- rozaکتب اسلامی
مہمان کا فطرہ
سوال ۱۸۷: ۔ عید الفطر کی رات اذان مغرب کے بعد مہمان آجائے تو اس کا فطرہ کس کے ذمہ ہے ؟
تمام مراجع ( سیستانی کے علاوہ ) : اس کا فطرہ میزبان کے ذمہ نہیں ہے (۱)۔
سیستانی : اگر اس کے زیر کفالت شمار ہو تو احتیاط واجب کی بنا پر اس کا فطرہ میزبان پر واجب ہے (۲)
(حوالہ جات)
(۱) ۔ توضیح المسائل مراجع ، م ۱۹۹۷ ، وحید ، توضیح المسائل ، م ۲۰۱۴ ، دفتر ، خامنہ ای
(۲) ۔ سیستانی ، توضیح المسائل مراجع ، م ۱۹۹۷