shadi k ahkamکتب اسلامی

عدت میں شادی

٭سوال ۱۶۹:۔ جو عورت دعویٰ کرے کہ اسکی عدت ختم ہو گئی ہے ، اسکے ساتھ شادی کرنے کا کیاحکم ہے؟
آیاتِ عظام امام، بہجت، صافی و نوری: اگر عورت متہم نہ ہو (قابل اعتماد ہو) تو اسکی بات قابل قبول ہے۔(۱)
آیت اللہ مکارم :اگر عورت متہم نہ ہو اور بلکہ احتیاط واجب کی بنا پر قابلِ اعتماد ہو تو اسکی بات قابلِ قبول ہے۔(۲)
آیاتِ عظام تبریزی ، سیستانی و فاضل : احتیاط واجب کی بنا پر اگر عورت متہم نہ ہو تو اسکی بات قابلِ قبول ہے۔
آیاتِ عظام خامنہ ای وو حید :اسکی بات قابل ِ قبول ہے۔ (۳)
وضاحت: اس صورت میں عورت کی بات قابل قبول ہے کہ طلاق یا اسکے شوہر کی موت کو اسقدر وقت گزر گیا ہو کہ اس مدت میں عدت کا مکمل ہونا ممکن ہو۔

(حوالہ جات)
(۱) توضیح المسائل مراجع، م۲۵۲۱، نور ی، توضیح المسائل ،م۲۵۱۶
(۲) توضیح المسائل مراجع، م۲۵۲۱
(۳) وحید، توضیح المسائل ، م ۲۵۸۵، خامنہ ای ، استفتاء ،س۱۵۴۳

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button