Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، ایک شخص کسی مومن کو غمگین کرنے کے بعد اسے تمام دنیا بھی عطا کردے تب بھی یہ اس کا کفارہ نہیں ہوسکتا اور نہ اسے کوئی اجر ملے گا بحارالانوار ج72ص150،تتمۃ کتاب العشرۃ، تتمۃ ابواب حقوق المومنین، باب57من أخاف مومناً، مستدرک الوسائل حدیث10336
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

اصلاحات کے لیے افراد کا چناؤ اور آئین کی حفاظت

آية الله سید علی خامنه ای

اصلاحات کے نفاذ اور نگرانی کا عمل با صلاحیت اور متحمل مزاج افراد پر مشتمل مرکز کے ذریعے انجام پانا چاہئے، کیونکہ بہت سے کام ہیں جو دس سال کے عرصے میں بحسن و خوبی انجام پاتے ہیں اگر انہیں دو سال میں تمام کرنے کی کوشش کی جائے گی تو یہ کوشش نا قابل تلافی نقصان پر منتج ہوگی۔ اصلاحات کے وقت آئين کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت ہے۔ آئین میں سب سے زیادہ اسلام کو اہمیت دی گئی ہے اور تمام قوانین اور ہر انتخاب کے لئے اسلام کو سرچشمہ قرار دینے پر تاکید کی گئي ہے۔ آئین کے بنیادی ڈھانچے کا پوری توجہ کے ساتھ پاس و لحاظ کرنا ضروری ہے۔ آئين ہمارا سب سے بڑا قومی، دینی اور انقلابی میثاق ہے۔ بعض شعبوں میں اصلاحات کا عمل، پیچیدہ، دشوار اور سست رو ہوتا ہے مثلا اقتصادی شعبے میں آمدنی کی منصفانہ تقسیم کا مسئلہ ایسا ہی ہے۔ یہ بڑا دشوار کام ہے۔ غربت کی بیخ کنی اور محروم علاقوں پر توجہ اور دفتری سسٹم میں بہتری کی کوشش انہی اصلاحات کا حصہ ہیں۔