Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام محمد باقر نے فرمایا، جو شخص ہمارے دشمنوں کے خلاف اپنی زبان کے ذریعہ ہماری مدد کرتا ہے تو خداوندعالم اسے اپنی حجت کے ذریعہ اس وقت بولنے کی طاقت عطا فرمائے گا، جب وہ اس کی بارگاہ میں حاضر ہوگا۔ بحارالانوار ابواب العلم باب 17 حدیث36
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

انسانی معاشرے میں عورت کا کردار

آية الله سید علی خامنه ای

عورت اور معاشرے میں اس کے ساتھ ہونے والے برتاؤ کا موضوع قدیم ایام سے ہی مختلف معاشروں اور تہذیبوں میں زیر بحث رہا ہے۔ دنیا کی آدھی آبادی عورتوں پر مشتمل ہے۔ دنیا میں انسانی زندگی کا دار و مدار جتنا مردوں پر ہے اتنا ہے عورتوں پر بھی ہے جبکہ فطری طور پر عورتیں خلقت کے انتہائی اہم امور سنبھال رہی ہیں۔ خلقت کے بنیادی امور جیسے عمل پیدائش اور تربیت اولاد عورتوں کے ہاتھ میں ہے۔ معلوم ہوا کھ عورتوں کا مسئلہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اور قدیم زمانے سے ہی معاشروں میں مفکرین کی سطح پر اسی طرح مخلتف قوموں کی رسوم و روایات اور عادات و اطوار میں اس پر توجہ دی جاتی رہی ہے۔