Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، بھائیوں کے ساتھ نیکی اور ان کی حاجت روائی کے لئے بھاگ دوڑ، نیک اعمال میں شمار ہوتی ہے، اس سے شیطان کی ناک رگڑی جاتی ہے، جہنم سے دوری حاصل ہوتی ہے اور بہشت میں داخلہ ہوتا ہے۔ مستدرک الوسائل حدیث 12408
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

امام خمینی کی دور اندیشی اور تدبیر

آية الله سيد روح اللہ خمینی

امام خمینی کی قیادت کا ایک عظیم پہلو یہ ہے کہ جس طرح انہوں نے امت مسلمہ کے داخلی اتحاد پر زور دیا اس طرح کسی مسلمان لیڈر نے کوشش نہیں کی.اکثر مسلم قائدین اپنے مسلک یا اپنے خطے تک محدود رہے اور عالم اسلام کے داخلی مسائل،داخلی و حدت اور اجتماعی مشکلات کی طرف عملی طور پر کام نہیں کر سکے.لیکن امام خمینی نے مسلمانوں کوفروعی نوعیت کے اختلافات ترک کرکے مشترکات پر جمع ہونے کا سبق دیا.اور انقلاب اسلامی کے بعد جہاں ایران نے اپنے سفارت خانے،قونصل خانے اور ثقافتی مراکز بنائے وہاں وحدت واتحاد کیلئے شبانہ روز کام ہوا اور ثابت ہوا کہ امام خمینی وحدت کے معاملے میں فقط نعروں کے قائل نہیں بلکہ عمل کے قائل ہیں.آج دنیا بھر کے باشعور اور جدت پسند مسلمانوں کے درمیان موجود اتحاد کی فضاء امام خمینی کے اس سبق کا نتیجہ ہے .امام خمینی کی عطا کردہ اسلامی جمہوریت ،روشن فکری،بہترین نظام حکومت عوام کی اعلیٰ اخلاقی،مذہبی،سیاسی اور فکری تربیت کا نتیجہ ہے کہ تبدیلیوں کے طوفانوں میں بھی انقلاب اسلامی قائم ودائم ہے . ایک عشرے کی طویل جنگ، عالمی استعمار کی مسلسل سازشیں دشمنان اسلام کی عالمی سطح پر کاروائیاں،ایران پر اقتصادی پابندیاں دہشت گردی کے الزامات اور متعدد منفی و انتقامی کارروائیاں انقلاب اسلامی کی ترقی اور پیش رفت میں رکاوٹ نہیں بن سکیں اور انقلاب اسلامی امام خمینی کے افکار کی بدولت روز بروز ارتقاء کا سفر طے کررہا ہے ۔