Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، کل بروز قیامت وہ شخص مجھ سے زیادہ قریب ہوگا جس کا اخلاق سب سے اچھا ہو گا اور لوگوں سے بہت زیادہ قریب رہا ہوگا بحارالانوار تتمۃ کتاب الروضۃ باب16، مستدرک الوسائل حدیث9972
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

امام خمینی - قیادت اور بیداری ملت

آية الله سید علی خامنه ای

رہبر انقلابِ اسلامی حضرت امام خمینی کی سچی قیادت ،اسلام سے والہانہ اور مخلصانہ وابستگی اور خالی دعوؤں کے بغیر حقیقی عملی جد و جہد کی وجہ سے ایران کے کروڑوں عوام ہزاروں قربانیاں دینے کے باوجود آپ کی قیادت میں متحد رہے. شاہ ایران اور اس کی افواج نے ایک ہی دن میں اکثر اوقات سینکڑوں عوام کوگولیوں کا نشانہ بنایا اور ہر قسم کے مظالم ڈھائے لیکن امام خمینی کے دیئے ہوئے نظریات اور لائحہ عمل کو تھامے عوام مسلسل آگے بڑھتے رہے اور بالآخر شاہ ایران کو اپنی بادشاہت اور تسلط سمیت ایران سے راہ فرار اختیار کرنا پڑی.یہ امام خمینی کی لافانی اور سحر انگیز قیادت ہی کا اثر تھا کہ انقلاب نے اسلامی دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا کہ ایک بوریا نشین،عمامہ پوش عالم دین نے وطن سے دور رہ کر عوام کو باطل نظام کے خلاف اس طرح متحد کیا کہ ہزاروں برسوں سے مسلط بادشاہت کا نظام اس طرح زمین بوس ہوا کہ آج اس کی مٹی تک نہیں ملتی۔ امام خمینی نے داخلی حوالے سے ولایت فقیہ کے نظام کے تحت اور خارجی حوالے سے وحدت امت کے پیغام کے تحت اس انداز میں ایران کی ترقی اور انقلاب کے تحفظ کا آغاز کیا کہ ان کی زندگی میں انقلاب اسلامی ایک مضبوط اور مستحکم انقلاب بن چکا تھا. . آج کی دنیا انقلاب کی دنیا ہے جس طرح گذشتہ چودہ صدیوں سے دنیا بھر کے حریت پسند اور حق پرست کربلا سے الہام لیتے آرہے ہیں.اسی طرح1979ئ کے بعدسے آج تک دنیا میں جہاں جہاں انقلاب کیلئے جدوجہد شروع ہوئی یاجن قوتوں نے اپنے آپ کو انقلاب کا محرک یا علامت کہا انہیں انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی کی ذات سے ضرور استفادہ کرنا پڑا .یہاں ایک افسوس ناک امر بھی سامنے آیا کہ امام خمینی کی ذات کو بعض عناصر اور بعض عالمی طاقتوں اور ان کے پر وردوں نے منفی انداز میں پیش کیا اور انقلاب اسلامی کا تعارف بھی غلط انداز میں کرایا.امام خمینی کو ایک ظالم،جابر ،ضدی اور محدود فکر کا حامل رہنما اور انقلاب اسلامی کو کسی خاص فرقے کا انقلاب قرار دیا.اس پروپیگنڈے کا مقصد جہاں مسلمانوں کو داخلی حوالے سے لڑانا تھا وہاں خارجی قوتوں کو موقع فراہم کرنا تھا کہ وہ انقلاب اسلامی کی بنیادوں پر حملہ کریں.ایک اور غلط فہمی بھی پھیلائی گئی کہ امام خمینی اپنا انقلاب دوسرے مسلم و غیر مسلم ممالک میں پروموٹ کرنا چاہتے ہیں.یہ تاثر اس وقت پھیلایا گیا جب انقلاب اسلامی سے متاثر ہو کر دنیا کے مختلف ممالک کے باشعور اور حریت پسند مسلمانوں نے انقلاب اسلامی کی حمایت کی اور امام خمینی کی ذات کو اپنے لئے رہبر اور رہنما تصور کیا. اس کی ایک جھلک پاکستان مین بھی نظر آئی کہ جہاں مسلمانوں نے امام خمینی کے ساتھ اپنی روحانی وابستگی اور انقلاب اسلامی کے ساتھ قلبی لگاؤکااظہار کیاظاہر ہے یہ ان کی اسلامی فکر اور ترقی پسندانہ سوچ کا مظہر تھا لیکن ان مسلمانوں پر الزام لگایا گیا کہ یہ ایرانی انقلاب یہاں پاکستان میں پروموٹ کررہے ہیں .اس الزام کے اثرات تاحال قائم ہیں اور ان کی سزاابھی تک مسلمانوں کا وہ طبقہ بھگت رہاہے۔.