Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، تنگ دل انسان کو اپنا امین نہ بناؤ۔ نھج البلاغۃ حکمت211
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

اہلبیت پیغمبر منصوص من اللہ ہیں

آية الله سید علی خامنه ای

پیغمبر اکرم (ص) کے اہلبیت(ع) کی عظمت کو تمام مسلمان قبول کرتے ہیں البتہ شیعہ ان کی امامت کے بھی قائل ہیں اور غیر شیعہ ان کو شیعی نقطہ نگاہ کی طرح امام منصوص نہیں مانتے پھر بھی انہیں پیغمبراسلام(ص)کے عظیم خاندان سے اسلامی تعلیمات اور اسلامی احکام سے کما حقہ آشنا اسلام کی عظیم شخصیات میں سمجھتے ہیں لہذا مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ اہلبیت پیغمبر(ع) کے فرامین پر عمل کے دائرے میں متفق ہو جائیں۔ یہ وحدت و یکجہتی کا بہترین وسیلہ ہے۔ پیغمبراسلام (ص) کی میلاد کے ایام ہر مسلمان کے لئے تاریخ کے سنہری مواقع ہیں۔ اسی ولادت کی برکت سے تاریخ بشریت نے ایک نیا رخ اختیار کیا،کائنات کی ہر فضیلت کا سرچشمہ آپ(ص)کی بعثت اور مکارم اخلاق ہیں ہر مسلمان اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ دنیائے اسلام کی محبتوں کا مرکز اور مسلمانوں کے مختلف مذاہب ومکاتب کا محور حضرت محمد مصطفٰی(ص)کا مقدس وجود ہے چونکہ تمام مسلمانوں کو آپ سے عشق ہے لہذا آپ تاریخ میں ہمیشہ مسلمانوں کے لئے نقطہ اتحاد رہے ہیں۔ اسی لیے آپ کے ایام ولادت مبارک بہت اہمیت کے حامل ہیں۔