Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، جس کا فعل اس کے قول کے مطابق ہو وہ اُس کی نجات کا سبب ہوتا ہے اور جس کا فعل اس کے قول کے مطابق نہ ہو تو اس کا ایمان غیر مستقل ہوتا ہے۔ اصول کافی باب فی علامۃ المُعار حدیث1، المحاسن باب الاخلاص حدیث 274
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

امام خمینی اور اقتدار اعلیٰ کا تصور

آية الله سید علی خامنه ای

امام خمینی کو ایک اور امتیاز یہ بھی حاصل ہے کہ انہوں نے اقتدار اعلی کا محور و مرکز صرف خدا تعالی کی ذات کو قرار دینے کا نظریہ متعارف کرایا اور دنیا بھر میں سپر پاور ہونے کی دعویدار طاقتوں اور ملکوں کے نظریے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے "سپر طاقت ہے خدا…لاالہ الا اللہ" کا ایسا نظریہ عطا کیا جو اس سے قبل عالمی سطح پر کسی مسلمان لیڈر نے نہیں دیا تھا۔امام کی رحلت کے بعد بھی نام نہاد سپر طاقتوں کے مقابل صف آراء ہونے والی تمام مسلمان طاقتوں نے اس نظریے اور نعرے سے حوصلے لے کر اپنی جدوجہد کی۔ امام خمینی کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کا حقیقی اور عملی تقاضا یہی ہے کہ ہم ان کی عظیم اور آفاقی تعلیمات پر خصوصی توجہ دیں۔ اپنی ذات سے لے کر اپنے معاشرے تک انقلاب برپا کرنے کے لئے امام خمینی کی ذات سے استفادہ کریں اگرچہ امام خمینی کی ذات سے عملی استفادہ کرنا پوری امت مسلمہ کی بلا تفریق فرقہ ومسلک ذمہ داری بنتی ہے لیکن ایرانی اور پاکستانی عوام پر خصوصی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسلامی انقلاب کے تسلسل اور اسلامی معاشروں میں امام خمینی کی شخصیت کو زیادہ سے زیادہ متعارف کرانے کے لئے کوششیں کریں اور رہبر انقلاب سے وابستگی کا عملی اظہار کرتے ہوئے تمام معاشروں میں امام اورانقلاب اسلامی کے مثبت اثرات پہنچائیں۔ امام خمینی کی خدمات کا بہترین صلہ یہی ہوگا کہ ان کی علمی تالیفات و تصنیفات کے ترویج کے ساتھ ان کے سب سے بڑے اثاثے یعنی "اسلامی انقلاب" کو اصل حالت میں محفوظ رکھ کر آگے بڑھایا جائے۔