Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام محمد باقر نے فرمایا، حضرت امام حسن ؑ ، اپنے زمانے کے عابد ترین، زاہد ترین اور افضل ترین انسان تھے الامالی للصدوق ؒ، مجلس33، بحارالانوارکتاب تاریخ فاطمۃ ؑوالحسن ؑ والحسین ؑ باب16
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

سیاسی نظام میں توحید

آية الله سید علی خامنه ای

توحید یعنی انسان کوغیر خدا کی عبودیت نہیں کرنی چاہئے۔ غیر خدا جو بھی ہو چاہے طاغوت ہو یا خدا کے مقابلے میں کوئی اور شئے ہو۔ لہذا ملک کے سیاسی نظام اور پیکر میں، جہاں بھی کسی امر کی اطاعت، خدا کی اطاعت ہو، صحیح ہے اور جہاں بھی غیر خدا کی اطاعت ہو، غلط ہے۔ اسلامی نظام کی بنیاد یہی ہے۔ شرک آلود افکار، یا زیادہ صحیح الفاظ میں، طاغوتی اور شیطانی، طاغوت شیطان کا ہی دوسرا نام ہے، شیطان یعنی برائیاں، بدعنوانیاں اور انحراف پیدا کرنے والی طاقت؛ طاغوت یعنی سرکش، یعنی وہی شر، بدی اور انحراف؛ طاغوتی طاقتیں یعنی طاغوتی تفکر، شیطانی تفکر، ذاتی طرزعمل، دفتری اور تنظیمی روش، سماجی طور طریقوں اور سماجی نظام کی تشکیل کی کیفیت میں اپنے اثرات مرتب کرتے ہیں۔