Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، دین میں لڑائی جھگڑے سے یقین کی تباہی ہوجاتی ہے۔ غررالحکم حدیث851
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

اسلامی قوانین اور ملکی قوانین کی باہمی حیثیت

آية اللہ شہید مرتضیٰ مطہری

اس بات سے قطع نظر کہ یہ خانہ برباد اور نفسیاتی ضروریات کی مخالف تجویز ،طبیعی اور سماجی ہے،لیکن ملکی آئین سے مطابقت کے بارے میں اس سلسلہ مین کیا سوچا گیا ہے؟ایک طرف سے ملکی آئین اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ جو بھی قانون اسلامی قوانین کے مخالف ہو وہ ’’قانونیت‘‘نہیں رکھتا(اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے)اور دونوں پارلیمنٹوں میں پیش کرنے کے لائق نہیں ہے اور دوسری طرف سے ان تمام تجاویز کا زیادہ تر متن اسلامی قانون کے بالکل مخالف ہے کیا خود مغربی لوگ کہ جن کی ہمارے مغرب زدہ افراد اندھا دھند تقلید کرتے ہیں،اپنے ملکی آئین سے کس طرح کھلواڑ کرتے ہیں؟ مذہب سے قطع نظر ہر ملک کا آئین خود اس کے تمام باشندوں کے لئے مقدس ہوتا ہے کیا ایسے ویسے سیمینار منعقد کر کے اور کوپن چھپوا کر اور قیام کرنے کے ذریعہ ملکی آئین کو پائوں تلے روندنا صحیح ہے؟