Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام موسیٰ کاظم نے فرمایا، جو شخص اپنے بھائیوں (دوستوں) اور گھر والوں کے ساتھ نیکی کا سلوک کرتا ہے اس کی عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ مستدرک الوسائل حدیث 14498
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

سماج اور گھر میں عورت کے حقوقی نظام پر غور کرنے کی ضرورت

آية اللہ شہید مرتضیٰ مطہری

تمام دوست و دشمن اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ قرآن کریم نے حقوق نسوں کو احیاء کیا ہے،مخالفین کم از کم اس حد تک تو اعتراف کرتے ہیں کہ قرآن نے عصر نزول(۲۳ سالہ وحی کے دور)میں عورت اور اس کے انسانی حقوق کے سلسلہ میں بڑے بڑے قدم اٹھائے ہیں،لیکن قرآن نے ہرگز احیائے عورت اس عنوان سے کہ وہ انسانیت اور انسانی حقوق میں مرد کی برابر کی شریک ہے،کے نام پر عورت کے عورت ہونے اور مرد کے مرد ہونے کو فراموش نہیں کیا ہے،دوسرے الفاظ میں یوں کہا جائے کہ قرآن نے عورت کو ویسے ہی دیکھا ہے جیسے کہ وہ طبیعت اورمطابقت پائی جاتی ہے،قرآن میں موجود عورت بالکل وہی عورت ہے جو طبیعت اور فطرت میں موجود ہے ،پروردگار عالم کی یہ دونوں عظیم کتابیں(ایک اور دوسرے Natureتکوینی یعنی طبیعت تدوینی یعنی قرآن مجید)ایک دوسرے کے ساتھ مکمل طور پر ہماہنگ ہیں،اس موضوع پر اگر کوئی نیا اور مفید کام ہوا ہو گا تو وہ اسی مطابقت اور ہماہنگی کی تشریح ہے۔