Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، جو شخص توبہ کے بارے میں ٹال مٹول سے کام لے، وہ اپنے آپ کو دھوکے میں رکھتا ہے، (پھر)اُس پر موت کے اچانک حملے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ غررالحکم حدیث 3791
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

دو قطبی نظام میں ایک قطب ناپاید

آية الله سيد روح اللہ خمینی

ہمارے عظیم الشان امام (خمینی رحمت اللہ علیہ) نے جو تحریک شروع کی اس نے دنیا کو ایک عظیم دائرے میں پہنچا دیا ہے جہاں مشرق و مغرب اسی تحریک کے ارد گرد چکر لگا رہے ہیں۔ دنیا کے یہ واقعات و تغیرات براہ راست یا بالواسطہ ہمارے اسلامی انقلاب سے ربط رکھتے ہیں۔ یہ جو دو قطبی نظام میں سے ایک قطب دنیا کے سیاسی منظر نامے سے ناپید ہو گيا اور آج اشتراکیت اور مشرقی بلاک نام کی کوئي چیز باقی نہیں رہی، یہ جو بڑی طاقتوں، حکومتوں، چھوٹے ممالک، مختلف قوموں اور حکومتوں کے درمیان روابط کا انداز یکسر تبدیل ہو گيا ہے اس کا تعلق ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح اور پرچم دین کا بلند ہو جانے سے ہے، اس کا تعلق مسلمانوں کی بیداری اور ضمیروں میں دینی جذبات کے حرکت میں آ جانے سے ہے۔ تعلق ایران میں اسلامی انقلاب کی فتح اور پرچم دین کا بلند ہو جانے سے ہے، اس کا تعلق مسلمانوں کی بیداری اور ضمیروں میں دینی جذبات کے حرکت میں آ جانے سے ہے۔ دشمن تشہیراتی حربوں اور ماحول سازی کے ذریعے آپ کو اسلامی حکومت اور اسلامی نظام سے ڈرانا چاہتا ہے کہ شاید بعض سادہ لوح افراد یہ سوچنے لگيں کہ امریکہ اور دیگر مغربی حکومتوں کی ناراضگی سے بچنے کے لئے بہتر ہے کہ تقاریر اور خطبات میں اعلانیہ اسلامی حکومت کا نام لینے سے گریز کیا جائے۔ اس سلسلے میں میری سفارش یہ ہے کہ مصلحت کے عین خلاف اس طرح کی مصلحت کوشی سے آپ دور رہیں۔ اسلامی نظام کی تشکیل اور اسلام و قرآن کی حکمرانی کے ہدف و مقصد کو آپ بغیر ہچکچائے دو ٹوک انداز میں خواہ کیسے ہی حالات کیوں نہ ہوں بار بار بیان کیجئے۔ آپ اسلام کے مقدس نام سے عدول کرکے دشمن کے حوصلے نہ بڑھائیے اور اپنے ہدف کو مبہم اور غبار آلود نہ بنائیے۔