Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، بے قصو ر پر بہتان آسمان کے بوجھ سے بھی زیادہ بھاری ہوتا ہے۔ جامع الاخبارص 138
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

اقوام کی بیداری میں اسلامی انقلاب کی تاثیر

آية الله سید علی خامنه ای

اس وقت بحمد اللہ اسلامی معاشروں کو اسلامی نظام کی اہمیت کا بخوبی ادراک ہو گیا ہے۔ برسوں کے طویل عرصے میں بڑے مصنفین اور مقررین کی توجہات اس سمت میں مبذول ہوئی ہیں۔ اسلامی بیداری کا آغاز ہو چکا ہے، اسلامی معاشروں کو ان عظیم ذخائر کی اہمیت کا اندازہ ہو گیا ہے جو ان کے پاس موجود ہیں۔ البتہ دشمنان اسلام کی معاندانہ کارروائياں بھی اسی رفتار سے بڑھی ہیں۔ وہ مسلسل مسلم اقوام کے درمیان تفرقہ اور نفاق ڈالنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں تاکہ قومیتی، نسلی اور فرقہ وارانہ تعصب کی آگ بھڑکا کر ہر فرقے کو ایک الگ سمت میں لے جائیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ دشمن کو خوب معلوم ہے کہ دنیا کے مسلمان نشین علاقوں میں اسلامی آگاہی اور اسلامی بیداری اپنا کام کر دکھائے گی۔ یہ حقیقت بھی ہے۔ یہی چیز مسلمان قوموں کو اسلامی نظام اور امت واحدہ کی تشکیل کی منزل پر پہنچائے گی اور یہی حتمی مستقبل ہے۔ یہ دشمنیاں بھی کچھ بگاڑ نہیں سکیں گی۔ اسلام کی طاقت بہت بالاتر ہے۔ جیسا کہ ایران میں یعنی دنیا کے اس حصے میں جس کے بارے میں کوئي سوچ بھی نہیں سکتا تھا، جذبہ ایمانی نے عوام کو متحد کر دیا، دلوں کو ایک دوسرے کے قریب کر دیا، اسلامی عقیدہ اس تحریک کی مضبوط بنیاد بن گيا اور یہاں ایک اسلامی نظام معرض وجود میں آ گیا۔ یہ حقیقت آج سامنے ہے۔