Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، آنکھ کا خشک ہونا انسان کی بدبختی کی علامت ہے۔ اصول کافی باب فی اصول الکفر حدیث6
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

اسلام میں سیاسی نظاموں کی قانونی حیثیت

آية الله سید علی خامنه ای

دینی جمہوریت کی حقیقی صورت یہ ہے کہ نظام کو خدا کی ہدایت اور عوام کے ارادے سے چلنا چاہئے۔ اسلام میں عوام قانون کی جملہ بنیاد نہیں ہیں بلکہ اس کے جملہ ارکان میں سے ایک ہیں۔ اسلام کا سیاسی نظام عوام کی رائے اور مرضی کے علاوہ دیگر اصولوں پر بھی جن کو تقوا اور عدل کہا جاتا ہے، استوار ہوتا ہے۔ جس کو حکومت کے لئے منتخب کیا گیا اگر اس میں تقوا اور عدل پسندی نہ ہو تو خواہ تمام لوگوں کا اس پر اتفاق ہو تب بھی اس کی حکومت اسلام کے نقطۂ نگاہ سے غیر قانونی ہے۔ اکثریت تو کچھ بھی نہیں، امام حسین علیہ السلام فرماتے ہیں،"و لامری ما الامام الا الحاکم بالقسط" اسلامی معاشرے میں حاکم اور حکومت صرف وہ ہو سکتی ہے، جوعدل پر قائم ہو،عدل و انصاف پر عمل کرے۔ اگر عدل و انصاف قائم نہ کیا تو چاہے جس نے بھی اس کو منصوب کیا ہو اور چاہے جس نے بھی اس کو منتخب کیا ہو، وہ حکومت غیر قانونی رہےگی۔