Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، ابھی کھانے کی خواہش باقی ہو تو اس سے ہاتھ اٹھالو، اس طرح کھانا تمہارے لیے خوشگوار ہوگا مستدرک الوسائل حدیث19648، بحارالانوار ج74ص268، کتاب الروضۃ ابواب المواعظ والحکم، باب11 وصیتہ(ع) لکمیل بن زیاد
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

امام خمینی کی دشمن شناسی اورمستضعفیں کی مدد11

آية الله سيد روح اللہ خمینی

امام کے مشن کی تیسری خصوصیت سماجی انصاف کاقیام اورمحروم ومستضعف افراد کی مدد کرناہے کہ امام انہی لوگوں کواس انقلاب کا وارث اوراس ملک کا مالک سمجھتے تھے ۔امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ غریب طبقے کواس انقلاب کی کامیابی کا سب سے اہم عنصر سمجھتے تھے - ایک اورعنصر دشمن کوپہچاننا اوردشمن کے فریب میں نہ آناہے دشمن کا پہلاکام یہ ہے کہ وہ پروپیگنڈہ کرتاہے کہ کوئی بھی دشمن نہيں ہے ، یہ کیسے ممکن ہے کہ اسلامی نظام کاکوئی دشمن نہیں ہے ؟ اس اسلامی نظام نےعالمی لٹیروں کوجوسالہاسال اس ملک کی دولت کولوٹتے رہے اس سنہری موقع سے محروم کردیاہے۔ ظاہرہے کہ وہ دشمن تو ہوں گے ہی ۔ اورہم دیکھ بھی رہے ہیں کہ وہ ہم سے دشمنی کررہے ہيں ۔ پروپیگنڈوں میں ، اقتصادی پابندیوں میں اورجہاں جہاں بھی ان سے ممکن ہوتاہے ہمارے نظام کے خلاف دشمنی کرتےہيں اوریہ بات وہ کھل کرکہتےبھی ہیں ۔ نمازجمعہ کے خطبہ سے اقتباس 1999-6-4