Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، حقیقی معنوں میں بخیل وہ ہوتا ہے جس کے سامنے میرا نام لیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ بحارالانوار کتاب الایمان والکفر باب36 حدیث28

محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب

محرم میں زیب و زینت

سوا ل ۹۰ : کیا محرم کے دورا ن زیب و زینت کرنا ، با ل رنگنا اور عورتوں کا میک اپ کرنا جا ئز ہے ؟
جوا ب : سب فقہا ء : اگر ا س سے گنا ہ نہ ہو اورعزادا ری کی بے حرمتی کا اندیشہ نہ ہو تو جائز ہے، لیکن غیر ت مند افراد کو چا ہیے کہ محر م کے دورا ن اس طرح کے کاموں سے پرہیز کریں اوردوسری محفلوں میں یہ کا م کریں ، کیونکہ اما م صادق علیہ السلام فر ما تے ہیں :
’’ خداوند ہمارے شیعہ پر رحمت نازل کرے کہ وہ ہمار ی خوشی میں خوش ہوتے ہیں اور ہماری مصیبت کے دنوں میں محزون و غمگین ہوتے ہیں ‘‘
(۱) فاضل، جا مع المسائل، ج ۱ ، س ۲۱۷۶ ،۲۱۷۷،نو ری، استفتا ء ا ت، ج ۲ ،س ۵۹۹ ، دفتر سب فقہا ء
(۲) خامنہ ای ، اجو بۃ الاستفتاء ات، س ۱۴۴۷ ، بقیہ فقہا ء کے دفتر سے ،
(۳) اما م ، استفتاء ات، ج ۲ نذر ،س ۲۰ ، ۲۶ ، بھجت ، توضیع المسا ئل ،مسئلہ ۲۱۳۵ مکارم،استفتاء ات، ج ۲ ،س ۱۲۵۵ ، ج۱ ،س ۱۰۱۳ ، فاضل لنکر انی ، جامع المسائل، ج ۱ ،س ۸۳۲۶ ، نو ری ہمدانی ، استفتاء ات، ج ۲، س ۷۲۵ ، جواد تبریز ی ، استفتاء ات، س ۳۴ ۱۷ ، بقیہ مراجع کے دفتر سے یعنی آقا ی خامنہ ای ، وحیدخرا سا نی اور صا فی گلپائگا نی
اور مسلّم ہے کہ محر م آئمہ علیہم السلام کے لئے غم و اندوہ کا مہینہ ہے۔