حضرت امام علی نے فرمایا، آنسوؤں کا خشک ہوجانا دل کے سخت ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے اور دل کا سخت ہوجانا، گناہوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ وسائل الشیعۃ حدیث 20938
محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب
سوا ل ۸۷ : کیا عزاداری کو جا ری رکھا جا ئے یا اول وقت نما ز جما عت قا ئم کی جا ئے ؟
جو اب : سب فقہا ء: نما ز جماعت مقد م ہے، جیسا کہ خو د اما م حسینؑ نے عا شورہ کے دن ظہر کی نما ز قائم فر ما ئی ،لہٰذا اہل بیتؑ کے ماننے والوں کو بھی کوشش کر نی چا ہیے کہ ہر حالت میں نماز کو اول وقت میں جما عت کے ساتھ قائم کریں کیونکہ ائمہ معصو مینؑان کی اولادو اصحا ب کی ساری کوشش اور شہا دت کا مقصد دین کی بر پا ئی تھا اور معرفت خدا کے بعد سب سے بڑ ھ کر نماز ہے۔ (۱)