حضرت امام علی نے فرمایا، ماضی کے گناہوں کو یاد کر کے رونا انسان کی عظمت کی دلیل ہے۔ بحارالانوار کتاب العشرۃ باب16 حدیث3
محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب
شبیہ خوانی
سوا ل ۷۳ : اکثر جگہوں پر (ایران میں ) شبیہ خوانی نام کی ایک پرانی رسم بر قرار ہے ہو سکتا ہے لوگوں پر کوئی مثبت اثر بھی رکھتی ہو ، شرعا ً اس کا کیا حکم ہے ؟
جوا ب : سب فقہا ء : اگر شبیہ خوا نی میں جھوٹ اور باطل شامل نہ ہو اور موجود ہ دور کے لحا ظ سے مذہب کی کمزور ی و بدنا می کی با عث نہ بنے تو اس میں کوئی ڈر نہیں ،البتہ بہتر ہے کہ اس کی جگہ پر مجلس و عظ و نصیحت ، مصا ئب خوا نی اور مر ثیہ و نوحہ خوانی انجام دی جائے۔(۱)
آیۃ اللّٰہ صا فی : اگر تعزیہ و شبیہ خو ا نی کی رسم میں حرا م کا م نہ ہو تو کوئی ڈر نہیں (۲)۔