Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، متنفر دلوں کو آپس میں یکجا کرنا، پہاڑ کو اپنی جگہ سے ہٹانے سے بھی زیادہ مشکل ہے بحارالانوار کتاب الروضۃ باب15

محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب

سوا ل ۵۷ : رو ا یت { لیس منا من من ضرب الخدود و شق الجیوب ودعا بدعوۃ الجا ھلیۃ } ’’جس نے منہ پیٹا ،اورگر یبان چا ک کیا اور جاہلیت کا اندا ز اپنا یا وہ ہم میں سے نہیں ہے ‘‘اس روایت کی بنا پر اہل سنت عزاداری نہیں کر تے ، کیا ایسا ہی ہے؟
جو اب : پہلا : اس حدیث کو مور د یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے کسی عز یز کی مو ت پر اپنے آپ کو پیٹے یا گریبا ن چا ک کر ے وہ بھی اس حا لت میں کہ قضا ء الٰہی پر شا کی ہو اور اس پر ایسے بین کرے یا ایسا نو حہ کر ے جو خدا و ند کی نا را ضگی کا با عث ہو ۔ جب کہ سید الشہد ا ء پر گر یہ و عزا دا ری افضل تر ین عبا دات میں سے ہے ، تعظیم شعا ئر الٰہی کا مصدا ق ہے اوردینی آئمہ وبزرگا ن کے ساتھ وفا دا ری کا اعلا ن ہے اور مزید متعدد حکمتیں اس میں ہیں جو کہ سابقہ جوا با ت سے رو شن ہو چکی ہیں ۔
دوسرا یہ کہ : گریبا ن چا ک بعض جگہوں پر استشناء ہو ا ہے اور حرا م نہیں ہے۔جیسے باپ، ماں اور بھا ئی کی موت پر جیسا کہ موسیٰ علیہ السلام نے اپنے بھا ئی حضر ت ہار و ن علیہ السلام کی وفا ت پر کیا ،اما م حسن عسکریؑ نے اپنے وا لدگر امی اما م ھا دیؑ کی وفا ت پر کیا ۔ (۵)
پس آئمہ کے سو گ میں گریبا ن چا ک کر نا خصوصاً اما م حسینؑ پر جو کہ امت اسلام کے معنو ی باپ ہیں کوئی اشکا ل نہیں رکھتا بلکہ انسا ن کی سعا دت اور قر ب خدا کا موجب ہے۔
رو ایا ت میں جس گر یہ و نو حہ کی مذمت کی گئی ہے وہ گر یہ و نوحہ ہے جس میں خدا کی رضا نہ ہو یہ وہی اندا ز ہے جو جا ہلیت میں رائج تھا اور یہ روا یت اس کا بیا ن کر رہی ہے، جب کہ سیدا لشہدا ء کی عزا دا ری اس زمرے میں داخل ہی نہیں ہے بلکہ اس پر روایات میں بڑا زور دیا گیا ہے کیو نکہ اس عزا دا ری سے اسلام کی بقا ء ہے اور ظالم و فاسد حکومتوں کے خلاف اعلان جنگ ہے اس عزاداری کے بڑے مثبت نتا ئج معا شرے پر مترتب
ہو ئے ہیں ـ ۔
(۵)وسائل الشیعہ ، ج۲۲، ص ۴۰۲، ص ۲۷۴
پا نچو اں حصہ
اخلا ق اور عرفان
کا ظم مصطفا ئی