Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، جو شخص مزدور پر ظلم کرے گا اللہ اس کے عمل کو ضائع کردے گا اور اس شخص پر بہشت حرام کردے گا امالی صدوق ؒ ص347، وسائل الشیعۃ حدیث24255

محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب

سوا ل ۳۲ : عزاداری کا فلسفہ وحکمت کیا ہے؟
جواب : انسان کی تعمیر ، معا شرہ کی تعمیر اور شیعہ ثقافت کا اگلی نسل تک منتقل کر نا عزاداری و مجالس سیدا لشہداء کا بہت قو ی پہلو ہے کیوں نہ اما م حسین علیہ السلام کا قیا م اور عا شورہ کی تربیتی ، سیاسی ، ثقافتی اور اجتما عی تعلیما ت انسا ن اور معا شر ہ کی تر بیت و نشو و نما میں بہت مؤثر ہیں اوریہ واقعہ کربلا کے عنا صر ہیں جنہوں نے شیعہ فر ہنگ و ثقافت کی تشکیل کے اصلی و بنیاد ی نظریات کو تشکیل دیا ہے اور یہی چیز مجالس و عزادا ری کے ذریعے اگلی نسل تک منتقل ہوتی ہے، محرم کے بیانات ، تقاریر اورشعار کو دیکھ کر فر ہنگ عاشورہ میں انسان و معاشرہ کی تعمیر اور ثقافت کی تشکیل والے عنا صر کا ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔
(۱) اس با رے دیکھیں : فرہنگ عاشورہ، ص ۲۶۸۔ ۲۷۱،عنا وین ، حسین ،عقل ، سر خ ، ص ۷۷،۱۱۹،امام حسنؑ و حسینؑ ،ص ۱۱۶،۱۲۱ دیکھیں عبادت، ایثا ر ، شجاعت ، تو کل ، صبر ، امر بالمعر وف ، نہی عن المنکر یزید کی امارت کی بقا ء کی صورت میں اسلام کی نا بو دی ، یز ید جیسے کی بیعت کی حرمت ذلت کی زندگی پر عز ت کی موت کی ترجیح ، امتحا ن کے میدا ن میں سچے انسانوں کی کمی ، حاکمیت باطل کے دور میں شہادت پرآما دگی کی ضرور ت ، انسا ن کے لئے شہا دت کی زینت ہونا ، ظلم و جور کی حکمرانی میں مبارزہ و جہا د کا ضرور ی ہونا ،رہبر حق کی صفا ت ، خدا کی رضا کے سامنے سرتسلیم خم کر نا ، حق و حقیقت کی راہ میں شہا دت کے خوا ہا ں افراد کا سا تھ دینا ، مو من حریت پسندوں پر ذلت کو قبو ل کی حرمت ،موت کا جنت الخلد کے لئے پل ہو نا ،آزادی و جوا نمر دی اور راہ حق قبو ل کر نے و احقا ق حق میں ہمیشہ سب سے مدد مانگنا۔(۱)
درس آزا دی بہ دنیا دا د رفتا ر حسین
گر نداری دین بہ عالم الااقل آزادی باش
مرگ باعزت زعیش در مزلر بہتر است
بذررھمت در جا ن افشا ند افکا ر حسین
این کلا م نغرمی با شد ز گفتا ر حسین
نغمہ ای می با شد از لعل دربار حسین
مذکورہ بالا موارد کے علا وہ ذیل کے مو ا رد بھی اما م حسین علیہ السلام کی عزادا ری کی حکمت کو بیان کرتے ہیں :
۱) اپنے دور کے ظالموں کے خلاف آواز بلند کر نا اور دنیا کے مظلوموں کی حمایت کرنا ،
۲) حق عدا لت خوا ہی کی تقویت اورظا لموں سے انتقا م جو ئی ،
۳) حق کی پیرو ی اور اس کے دفا ع کے لئے شیعہ اجتما عا ت کا ذریعہ ،