Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، توبہ دلوں کو پاک کرتی اور گناہوں کو دھو ڈالتی ہے۔ مستدرک الوسائل حدیث13707

نہج البلاغہ خطبات

تمام حمد اس اللہ کے لیے ہے جو اوّل ہے اور کوئی شے اس سے پہلے نہیں ۔ اور آخر ہے اور کوئی چیز اس کے بعد نہیں ، وہ ظاہر ہے اور کوئی شے اس سے بلا تر نہیں اور باطن ہے ، اور کوئی چیز اس سے قریب تر نہیں ۔

اسی خطبہٴ کے ذیل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم کا ذکر فرمایا:۔

بزرگی اور شرافت کے معدنوں اور پاکیزگی کی جگہوں میں ان کا مقام بہترین مقام اور مزربوم بہترین مزربوم ہے ۔ ان کی طرف نیک لوگوں کے دل جھکا دیئے گئے ہیں اور رنگاہوں کے رخ موڑ دیئے گئے ہیں ۔ خدا نے ان کی وجہ سے فتنے دبادینے ، اور (عداوتوں کے ) شعلے بجھا دئیے بھائیوں میں الفت پیدا کی ور جو ( کفر میں ) اکٹھے تھے ، انہیں علیحدہ علیحدہ کر دیا ۔ (اسلام کی پستی و ذلت کو عزت بخشی ، اور کفر کی ) عزت و بلندی کو ذلیل کر دیا ۔ ان کا کلام (شریعت کا ) بیان اور سکوت (احکام کی ) زبان تھی۔

خطبہ 94: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدح و توصیف میں فرمایا