Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، متنفر دلوں کو آپس میں یکجا کرنا، پہاڑ کو اپنی جگہ سے ہٹانے سے بھی زیادہ مشکل ہے بحارالانوار کتاب الروضۃ باب15

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 75: بنی امیہ کے متعلق فرمایا

بنی امیہ مجھے محمد (ص) کا ورثہ تھوڑا تھوڑا کر کے دیتے ہیں ۔ خدا کی قسم ! اگر میں زندہ رہا، تو انہین اس طرح جھار پھینکوں گا، جس طرح قصائی خاک آلودہ گوشت کے ٹکڑے سے مٹی جھاڑ دیتا ہے ۔

علامہ رضی فرماتے ہیں کہ ایک روایت میں ہے ، الوذام التربة خاک آلودہ گوشت کے ٹکڑے کے بجائے التراب الوذمہ (مٹی جو گوشت کے ٹکڑے میں بھر گئی ہو) آیا ہے ، یعنی صفت کی جگہ موصوف اور موصوف کی جگہ صفت رکھ دی گئی ہے اور لیفو قوننی سے حضرت کی مراد یہ ہے کہ وہ مجھے تھوڑا تھوڑا کر کے دیتے ہیں ۔ جس طرح اونٹنی کو ذرا سادہ لیا جائے ، اور پھر تھنوں کو اس کے بچے کے منہ سے لگا دیا جائے تاکہ وہ دوہے جانے کے لئے تیار ہو جائے ۔ اور وذام وذمہ کی جمع ہے جس کے معنی اوجھری یا جگر کے ٹکڑے کے ہیں جو مٹی میں گرپڑے، اور پھر مٹی اس سے جھاڑ دی جائے۔