Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، ائمہ اطہار علیھم السلام کے آئین میں شامل ہے : پرہیزگاری، پاکدامنی، صلاح و بہتری اور ۔ ۔ ۔ صبر و سکون کے ساتھ ظہور کا انتظار بحارالانوار ابواب النصوص من اللہ تعالیٰ باب22 حدیث1

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 72: جب لوگوں نے عثمان کی بیعت کا ارادہ کیا تو آپ (ع) نے فرمایا

تم جانتے ہو کہ مجھے اوروں سے زیادہ خلافت کا حق پہنچتا ہے ۔ خدا کی قسم ! جب تک مسلمانوں کے امور کا نظم و نسق برقرار رہے گا اور صرف میری ہی ذات ظلم و جور کا نشانہ بنتی رہے گی۔ میں خاموشی اختیار کرتا رہوں گا۔ تاکہ (اس صبر پر) اللہ سے اجرو ثواب طلب کروں اور اس زیب و زینت اور آرائش کو ٹھکرا دوں جس پر تم مٹے ہوئے ہو۔طبہ ۷۳:جب لوگوں نے قتل عثمان میں شرکت کا الزام آپ (ع) پر لگایا تو فرمایا