Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، مومن کی خوشی اس کے چہرے پر، اس کی طاقت اس کے دین میں اور غم اس کے دل میں ہوتا ہے۔ غررالحکم حدیث1554

نہج البلاغہ خطبات

اللہ تعالیٰ نے ایسی ہدایت کرنے والی کتاب نازل فرمائی ہے کہ جس میں اچھائیوں اور برائیوں کو (کھول کر ) بیان کیا ہے ۔ تم بھلائی کی جانب سے رخ موڑ لوتا کہ سیدھی راہ پر چل سکو، فرائض کو پیشِ نظر رکھو اور انہیں اللہ کے بجا لاؤ، تاکہ یہ تمہیں جنت تک پہنچائیں ۔ اللہ سبحانہ نے ان چیزوں کو حرام کیا ہے ۔ جو انجانی نہیں ہیں ۔ اور ان چیزوں کو حلال کیا ہے جن میں کوئی عیب و نقص نہیں پایا جاتا ۔ اس نے مسلمانوں کی عزت و حرمت کو تمام حرمتوں پر فضیلت دی ہے اور مسلمانوں کے حقوق کو ان کے موقع و محل پر اخلاص و توحید کے دامن سے باندھ دیا ہے ۔ چنانچہ مسلمان وہی ہے کہ جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان چبے رہیں ۔ مگر یہ کہ کسی حق کی بناء پر ان پر ہاتھ ڈالا جائے اور ان کو ایذا پہنچانا جائز نہیں ، مگر جہاں واجب ہو جائے ک اس چیز کی طرف بڑھو کہ جو ہمہ گیر اور تم میں سے ہر ایک کے لیے مخصوس ہے اور وہ موت ہے ۔ چونکہ (گزر جانے والے) لوگو تمہارے سامنے ہیں اور (موت کی) گھڑی تمہیں پیچھے سے آگے کی طرف ہنکائے لیے جارہی ہے ، ہلکے پھلکے رہو تاکہ آگے بڑھ جانے والوں کو پاسکو۔ تمہارے اگلوں کو پچھلوں کا انتظار کرایا جارہا ہے ۔ اللہ سے اس کے بندوں اور اس کے شہروں کے بارے میں ڈرتے رہو۔ اس لیے کہ تم سے (ہر چیز کے متعلق) سوال کیا جائے گا۔ یہاں تک کہ زمینوں اور چوپاؤں کے متعلق بھی اللہ کی اطاعت کرو، اس سے سرتابی نہ کرو۔ جب بھلائی کو دیکھو تو اسے حاصل کرو اور جب بُرائی کو دیکھو تو اس سے منہ پھیر لو۔

خطبہ 165: حقوق و فرائض کی نگہداشت اور تمام معاملات میں اللہ سے خوف کھانے کی نصیحت