Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، کچھ لوگ مشرق سے ظاہر ہوں گے جو مہدی ؑ کی حکومت کے لیے راہیں ہموار کریں گے۔ کنزالعمال حدیث38657

نہج البلاغہ خطبات

خطبہ 115: خدا کی راہ میں جان و مال سے جہاد کرنے کے متعلق فرمایا

جس جس نے تم کو مال و متاع بخشا ہے ا سکی راہ میں تم اسے صرف نہیں کرتے اور نہ اپنی جانوں کو اس کے لیے خطرہ میں ڈالتے ہو جس نے ان کو پیدا کیا ہے ۔ تم نے اللہ کی وجہ سے بندوں میں عزت و آبرو پائی۔ لیکن اس کے بندوں کے ساتھ حسن سلوک کر کے اس کا احترام و اکرام نہیں کرتے ۔ جن مکانات میں اگلے لوگ آباد تھے ۔ ان میں اب تم مقیم ہوتے ہو، اور قریب سے قریب تر بھائی گزر جاتے ، اور تم رہ جاتے ہو اور اس سے عبرت حاصل کرو۔