Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، اللہ کے بندوں پر جبر نہ کیا کرو، کیونکہ خدا جابر بننے کی کوشش کرنےوالے ہر شخص کی گردن توڑ دیتا ہے۔ غررالحکم حدیث7155

نہج البلاغہ خطبات

میں نے تمہیں بھاگتے اور صفوں سے منتشر ہوتے وہوئے دیکھا(جب کہ ) تمہیں چند کھرے قسم کے اوباشوں اور شام کے کے بدؤں نے اپنے گھرے میں لے لیا تھا۔ حالانکہ تم عرب کے جوانمرد شرف کے راس ورئیس (قوم میں ) اونچی ناک والے اور چوٹی والے ہو۔ میرے سینے سے نکلنے والی کر اپنے کی آوازیں اسی وقت دب سکتی ہیں کہ جب میں دیکھ لوں کہ آخر کا ر جس طرح انہوں نے تمہیں گھیر رکھا ہے تم نے بھی انہیں اپنے نرغہ میں لے لیا ہو اور جس طرح انہوں نے تمہارے قدم اکھیڑ دیئے ہیں ، اسی طرح تم نے بھی ان کے قدم ان کی جگہوں سے اکھیڑ ڈالے ہوں ۔ تیروں کی بوچھاڑ سے انہیں قتل کرتے ہوئے اور نیزوں کے ایسے ہاتھ چلانے ہوئے کہ جس سے ان کی پہلی صفیں دوسری صفوں پر چڑھی جاتی ہوں ۔ جیسے ہنکائے ہوئے پیاسے اونٹ کہ جنہیں ان کے تالابوں سے دور پھینک دیا گیا ہو، اور ان کے گھاٹوں سے علیحدہ کر دیا گیا ہو۔“

خطبہ 105: جنگ صفین میں جب [ع] کے ایک حصہ لشکر کے قدم اکھڑنے کے بعد دوبارہ جم گئے تو فرمایا