Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام محمد باقر نے فرمایا، اللہ نے مومن کو تین خوبیوں سے نوازا ہے: دنیا اور دین میں عزت، آخرت میں کامیابی اور عالمین کے دلوں میں رعب۔ بحارالانوار کتاب الایمان والکفر باب15حدیث21

محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب

سوا ل ۸۷ : کیا عزاداری کو جا ری رکھا جا ئے یا اول وقت نما ز جما عت قا ئم کی جا ئے ؟
جو اب : سب فقہا ء: نما ز جماعت مقد م ہے، جیسا کہ خو د اما م حسینؑ نے عا شورہ کے دن ظہر کی نما ز قائم فر ما ئی ،لہٰذا اہل بیتؑ کے ماننے والوں کو بھی کوشش کر نی چا ہیے کہ ہر حالت میں نماز کو اول وقت میں جما عت کے ساتھ قائم کریں کیونکہ ائمہ معصو مینؑان کی اولادو اصحا ب کی ساری کوشش اور شہا دت کا مقصد دین کی بر پا ئی تھا اور معرفت خدا کے بعد سب سے بڑ ھ کر نماز ہے۔ (۱)