Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نے فرمایا، جو گنہگار اپنے گناہوں کا اقرار کرتا ہے (وہ) اُس اطاعت کرنے والے سے بہتر ہے جو اپنے اعمال پر مغرور ہوتا ہے۔ مستدرک الوسائل حدیث 13671

محرم الحرام کے بارے میں اہم سوال و جواب

سوا ل ۷۶ : تعزیہ وجلوس میں شہنا ئی ، با نسری اوراس جیسے دوسرے آلا ت بجانے کا کیا حکم ہے ؟
جو اب : اما م خمینی ، آقا ی خامنہ ای و فا ضل لنکرانی : آلا ت مو سیقی کا طرب آور و لہو ی انداز میں بجا نا جو کہ مجالس لہو و گنا ہ سے منا سبت رکھتا ہو حرا م ہے ۔(۱)
مکا ر م ، سیستا نی ، تبریزی ، نوری اور وحید خراسا نی : آلا ت موسیقی کا لہو ی او ر مجا لس گناہ و سرور کے اندازمیں بجا نا حرا م ہے ۔ (۲)
صافی و بھجت : ہاں ہر صورت میں اشکا ل رکھتا ہے ۔(۳)
تبصر ہ : آقا ی صا فی اور بھجت کے علا وہ با قی مر اجع کی نظر میں جشن و عزا دا ری اس لحاظ سے کوئی فر ق نہیں رکھتے، آلا ت لہو کا لہو ی صورت میں بجا نا حرا م ہے، لیکن غیر لہوی صورت میں بجانا جائز ہے۔