Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، بخیل اللہ سے بھی دور ہوتا ہے اور لوگوں سے بھی، (وہ)صرف جہنم سے قریب ہوتا ہے۔ بحارالانوارکتاب الایمان والکفر باب136 حدیث37
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

محبت اہل بیت راہ اتحاد ھے

آية الله سید علی خامنه ای

جو عوامل اتحاد کا محور قرار پا سکتے ہیں اور جن پر تمام مسلمان اتفاق رائے قائم کر سکتے ہیں ان میں ایک اہل بیت پیغمبر علیہم السلام کا اتباع ہے۔ اہل بیت پیغمبر سے تمام مسلمانوں کو عقیدت ہے۔عالم اسلام اہل بیت سے متعلق دو باتوں کو اپنے اتحاد و اتفاق کا محور قرار دے سکتا ہے۔ ایک ہے محبت جو قلبی اور اعتقادی معاملہ ہے اور تمام مسلمانوں کو اہل بیت اطہار علیہم السلام سے محبت و مودت رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور سب نے اسے قبول بھی کیا ہے۔ بنابریں یہ وہ نقطہ ہے جو تمام مسلمانوں کے احساسات و جذبات کا محور قرار پا سکتا ہے۔ دوسری بات ہے دین کی تعلیم اور معارف و احکام الہی کے معاملے میں قرآن کا شریک کار ہونا جس کی جانب حدیث ثقلین میں اشارہ کیا گيا ہے۔ اس حدیث کو شیعہ سنی اور دوسرے بہت سے اسلامی فرقے نقل کرتے ہیں۔