Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت محمد مصطفیٰﷺ نے فرمایا، چار چیزیں ایسی ہیں اگر ان میں سے کوئی ایک کسی گھر میں داخل ہوجائے تو اسے تباہ کردیتی ہے اور گھر سے برکت بھی رخصت ہوجاتی ہے، وہ یہ ہیں: خیانت، چوری، شراب خواری اور زناکاری۔ ثواب الاعمال ص242
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

موحدین کی بہشت

آية الله سید علی خامنه ای

خدا کے صالح بندوں کا سونا، کھانا پینا، بولنا تجارت کرنا، تفریح، لکھنا پڑھنا، سیاسی اور سماجی امور کی انجام دہی اور ان کی زندگی کی گوناگوں سرگرمیاں سب اسی ہدف ( خدا کی طرف آگے بڑھنے ) کے لئے ہیں۔ اس ہدف کی سمت بڑھنے سے انسان کے ارد گرد ایسی بہشت وجود میں آتی ہے جو عالم وجود کی فطری راہ میں انسان کے ارادے اور جذبات و خواہشات کی برابری اور یک رنگی سے تشکیل پاتی ہے۔ اس اسلامی، توحیدی اور معنوی زندگی میں تضاد، تناقض، تصادم اور اختلاف نہیں ہوتا۔ توحیدی نظریہ خود انسان کے باطن میں بھی ایک بہشت وجود میں لاتا ہے۔