Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام علی نقی نے فرمایا، بخل ایسی بری خصلت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بحارالانوار کتاب العقل والعلم والجھل حدیث36
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

اسلامی معاشرے میں حاکموں سے عوام کے قلبی لگاو کی وجہ

آية الله سيد روح اللہ خمینی

اسلامی معاشرے میں حاکموں سے عوام کے قلبی لگاو کی وجہ اسلام میں فرد مد نظر نہیں ہوتا۔ کسی کو بھی کسی فرد کی دعوت نہیں دینی چاہئے۔ کوئی بھی فرد دین کی نمائندگی کے بغیر، بذات خود لوگوں کی محبت و قلبی لگاؤ کا مرکز نہیں بنتا کہ لوگ اس کے لئے قربانیاں دیں۔ شروع سے مسلمان اسی کے عادی رہے ہیں۔ آج بھی ایسا ہی ہے۔ مسلمانوں میں، محبت، الفت، اخلاص، صادقانہ جذبات اور دیگر معنوی احساسات وغیرہ اس کے لئے ہوتے ہیں، جس کے لئے وہ سمجھتے ہیں کہ دینی و معنوی اقدار کے مرکز یعنی اسلام سے تعلق رکھتا ہے۔ پیغمبر کے سلسلے میں بھی یہی امر تھا کہ آپ سے لوگوں کو قلبی لگاؤ تھا۔ یہ عوام کی حکمرانی اورجمہوریت ہے۔