Danishkadah Danishkadah Danishkadah
حضرت امام جعفر صادق نے فرمایا، مومن کو مومن اس لئے بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنے ایمان کو امانت کے طور پر اللہ کے سپرد کردیتا ہےاور خدا اس امانت کو قبول فرماتا ہے۔ وسائل الشیعۃ حدیث 16170، الامالی للطوسی ؒ مجلس2
Karbala TV Live
ترتیل قرآن کریم اردو

اسلامی افکار

امام خمینی حکیم و دانا اور دوراندیش انسان

آية الله سید علی خامنه ای

امام (رح) انتہائی دانا، دوراندایش، انسان شناس،حکیم،تیز بین،حلیم الطبع اور مستقبل کو دیکھنے والے تھے،ان صفات میں سے کوئی ایک بھی صفت کسی بھی شخص کو اعلیٰ مرتبہ پر فائز کرنے اور دوسروں کے لئے قابل احترام بنا نے کے لیے کافی تھی۔ امام (خمینی رح ) ایسے متین، بردبار اور حلیم الطبع تھے کہ اگر کسی محفل میں سو آدمی بات کر رہے ہوں اور انکی بات سے آپ متفق نہ ہوں تب بھی اگر ضروری نہ ہوتا توآپ کوئی بات نہی کرتے اور خاموش رہتے، حالانکہ اگر معمولی لوگوں کے سامنے انکے مزاج کے خلاف کوئی بات کی جائے تو ان میں فوری جواب دینےکا جذبہ کروٹیں لینے لگتا ہے ۔